یہ مردخود ہمارے پیچھے دوٹکے کے بھی نہیں رہتے

ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے پریشماگل ایسا کہیں گی

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” بہت سے حوالوں کی وجہ سے یاد رکھاجائے گا، مقبول ترین سیریل کے علاوہ اس ڈرامے کے وائرل ہونے کی وجہ خواتین کے جذبات بھڑکانے والے مکالمے بھی تھے۔

یشما گل کا شمارباصلاحیت اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں شوبزمیں اپنی جگہ بنائی، حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ہمایوں سعید ، فیصل قریشی اور شہریار منورمیں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟۔

اداکارہ کا جواب ظاہرکرتا ہے کہ وہ بھی “میرے پاس تم ہو “ کے متنازع مکالمے کو یاد رکھنے والوں میں سے ایک ہیں اور اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرلیا ہے، شہریارمنورکے ساتھ کام کرنے کی آفرہوئی تھی لیکن ان دنوں میرے پاس شوٹنگ کے لیے تاریخیں نہییں تھیں تومیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

اس خواہش کے پیچھے چھپا مقصد واضح کرنے والی یشما نے بتایا کہ وہ ہمایوں سے کہیں گی ، “ ہمیں دوٹکے کی عورت بولنے والے یہ مرد خود ہمارے پیچھے دو ٹکے کے بھی نہیں رہتے“۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا مقبول ترین سیریل “میرے پاس تم ہو” دیکھنے والوں کو یقینناً یاد ہوگا کہ یہ جملہ اس ڈرامے میں ایک باوفا شوہر دانش (ہمایوں سعید ) اپنی بےوفا بیوی مہوش ( عائزہ خان ) کے لیے کہتا ہے، اس جملے کو لے کر سوشل میڈیا پربہت زیادہ تنقید کی گئی تھی جس کی زد میں ہمایوں سعید اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمردونوں آئے۔

یہ جملہ اس ڈرامے مقبول مناظرمیں سے سب سے زیادہ وائرل رہا تھا۔

میرے پاس تم ہو پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ ہے، سال 2019 میں نشرکیا جانے والا یہ ڈرامہ چھوٹی اسکرین پرہمایوں سعید کا اب تک کا آخری ڈرامہ ہے۔

Humayun saeed

MERAY PASS TUM HO

YASHMA GILL

Tabool ads will show in this div