نانگا پربت پر لاپتہ کوہ پیما شہزور کاشف کا پتہ چل گیا

شہزور کاشف نے گزشتہ روز نانگا پربت سر کیا تھا لیکن اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا
Jul 06, 2022

نانگا پربت سر کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے کوہ پیما شہزور کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔

شہزور کاشف نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ روز نانگا پربت سر کیا تھا لیکن اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ان کے والد کاشف سلمان نے بیٹے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے کہا ہے کہ شہزور کاشف اور ان کے ساتھی کا پتہ چل گیا ہے۔ شہروز کاشف اپنے ساتھی فضل کے ہمراہ چوتھے سے تیسرےکیمپ کی جانب آتے دکھائی دیے ہیں۔

کوہ پیما کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔

شہروز کاشف دنیا کے پانچ بلند ترین پہاڑ سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

نوجوان کوہ پیما کو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے کا یوتھ ایمبیسڈر بھی مقرر کررکھا ہے۔

SHEHROZ KASHIF

Tabool ads will show in this div