عالیہ بھٹ کی “ڈارلنگز” فنکی، ڈارک، مینڈک اور بچھو

ٹیزرکے بعد شاہ رخ بھی شدت سے فلم دیکھنے کے منتظر

عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم “ ڈارلنگز“ کا ٹیزرذرا ہٹ کر ہے ،تبھی تو بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ بھی اس فلم کی ریلیز کے شدت سے منتظرہیں۔

ڈارلنگز 5 اگست کو نیٹ فلکس پرریلیز کی جائے گی اور یہ شادی کے بعد ریلیز ہونے والی اداکارہ کی پہلی فلم ہوگی۔

فلم کا ٹیزرگزشتہ روزجاری کیا گیا، ایک منٹ 39 سیکنڈز کے اس ٹیزر کا آغاز پس منظرمیں عالیہ بھٹ کے جاندارمکالموں سے ہوا، علامتی جملے ظاہرکررہے ہیں کہ شائقین کو کچھ بہت اچھا دیکھنے کو ملنے والا ہے۔

عالیہ بھٹ کو ایک چھوٹے محلے کی رہائشی لڑکی دکھایا گیا ہے جو ماں کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں بیٹھی افسرکے سوالات کا سامنا کررہی ہے اور کسی حمزہ نامی لڑکے کی کھوج میں ہے۔

ڈارلنگزکی مرکزی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، شفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو شامل ہیں۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے سائے تلے بننے والی اس فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کے علاوہ عالیہ بھٹ اور گورو ورما نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکٹر جسمیت رین ہیں۔

شاہ رخ خان نےبھی فلم کے لیے اپنی بےتابی ظاہرکرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا، “ مزاحیہ، ڈارک ، چالاک، مینڈک، بچھو اورسب سے بڑھ کرعالیہ بھٹ اور شفالی شاہ، ڈارلنگز کو نیٹ فلیکس پر دیکھنے کابے صبری سے انتظارہے “۔

شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم برہمسترا ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اوراسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر آئندہ سال عالیہ کی دو فلمیں ‘جی لے ذرا’ اور’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ بھی بڑے پردے پرپیش کی جائیں گی ، اس کے علاوہ اداکارہ فلم ‘ہارٹ آف سٹون’ سے ہالی ووڈ ڈیبیو بھی کررہی ہیں۔

Alia bhatt

Darlings

Tabool ads will show in this div