عمیر جسوال کا نیا گانا، کیا یہ شال ثناء کی ہے ؟

گانے ’بے وفا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

عمیر جسوال ایک نامور پاکستانی گلوکار ہیں جو 2008 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، عمیر جسوال کا شمار پاکستان کے ان حیرت انگیز گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے مختلف سیزنز میں متعدد شاندار پرفارمنس دی ہیں ۔

حال ہی میں عمیر جسوال نے ‘کرسٹل ریکارڈز لیبل’ کے ساتھ مل کر اپنا تازہ ترین ٹریک “بیوفا” ریلیز کیا ہے یہ گانا عدیل بشیر بلوچ نے تیار کیا ہے۔

گلوکار نے اس گانے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اس گانے کو بنانے میں بہت مزہ آیا۔

تاہم جہاں گلوکار کے گانے کو مداحوں نے پسند کیا وہیں گانے کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کے کپڑوں کو لے کر تنقید کا نشانہ بنایا ۔

گانے کی ویڈیو میں گلوکار نے کاؤ بوائے ہیٹ سمیت شال کے ساتھ جینز اور ٹی شرٹ میں نظر آئے لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کے کپڑوں کے لر مذاق بنا ڈالا ۔

کسی نے کہا کہ یہ شال مردوں کی نہیں تو کسی نے کہا کہ یہ جلدی میں ثناء جاوید کی شال پہن آیا۔

UMAIR JASWAL

Tabool ads will show in this div