کراچی: کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

ملک بھر میں مون سون سیزن کا بھرپور انداز میں آغاز
Jul 05, 2022

ملک بھر میں مون سون سیزن کا بھرپور انداز میں آغاز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں بارشیں ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کےاعدادوشمارجاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سےزیادہ بارش ڈی ایچ اےفیز ٹو میں43.2ملی میٹرر یکارڈکی گئی جبکہ پی اےایف مسرور بیس 33،پی اےایف فیصل بیس میں23.3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 12.4،ناظم آباد12 اور گلشن معمار میں6.7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سے سب سے زیادہ بارش میرپور خاص میں ہوئی، جہاں 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ لسبیلہ میں 35، پڈعیدن 33، کوئٹہ (سٹی 30 اور سمنگلی10) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ تخت بائی 24، سکھر 23، اسلام آباد(ایئر پورٹ 23، گولڑہ 11، سیدپور02)، مستونگ 21، ٹنڈو جام 20، بونیر 17، روہڑی 11، مظفر آباد (ایئر پور ٹ 11، سٹی08)، پشین 10، گجرات 09، حیدر آباد 08، ٹھٹہ اور نارووال 07 اور خیرپور 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Monsoon Rain

rain in karachi

Tabool ads will show in this div