ماہرہ خان کے کپڑے اور ہیلز کی قیمت کے چرچے

اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان ایک اسٹائل آئیکون ہیں وہ جس بھی اسٹائل کے لباس زیب تن کرلیں اس کے چرچے شروع ہوجاتے ہیں ۔

اداکارہ ماہرہ خان نے آج اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فہد مصطفی کے ساتھ سماء کے پروگرام سپر اوور کے سیٹ پر ڈانس کررہی ہیں،دونوں کی اس پر فارمنس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

میزبان احمد علی بٹ کے شو میں ماہرہ خان نے ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیہ کا لباس پہنا تھا تاہم اداکارہ نے جو لباس پہنا اس کی قیمت جاننے کیلئے ہم نے ثانیہ مسکاتیہ کی ویب سائٹ کا رخ کیا اس لباس کی اصل قیمت معلوم ہوئی ۔

ماہرہ خان جس لباس میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں اس کی قیمت برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک لاکھ ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکارہ نے کرٹ گیگر کی ریڈ پمپی بھی پہنے لیکن ان ہیلز کی قیمت آپ کو چونکا دے گی، خصوصی ایڈیشن ہونے کی وجہ سے یہ جوتے برانڈ کی ویب سائٹ پر 1014$ قیمت بتائی گئی ہے جو پاکستانی تقریباً لاکھ 9 ہزار روپے بنتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں عید الااضحیٰ پر آنے والی اپنی فلم قائد اعظم زندہ باد کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔

Mahira Khan

Tabool ads will show in this div