اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری

افغانستان سے مخصوص اشیاء کی پاکستانی روپے میں درآمد کی بھی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن جبکہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دیدی، افغانستان سے پاکستانی روپیہ میں بعض اشیاء کی درآمد کی بھی اجازت دیدی گئی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس منگل کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر بجلی خرم دستگیر خان، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وفاقی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے یکم جولائی 2022ء کو جاری کردہ دوسرے بین الاقوامی ٹینڈر کے بارے میں فوری ایڈوائس سے متعلق سمری پیش کی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے پیش نظر میسرز کارگل انٹرنیشنل کی سب سے کم بولی پر پی ٹی ای / کارگل ایگرو فوڈز پاکستان کو ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن گندم 439.40 ڈالر فی ٹن خریداری کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزات قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے آپریشنز، پرچیز و ریزرویشن کے ضمن میں افغانستان کیلئے ایک لاکھ 20 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی خریداری سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

افغانستان میں زمینی صورتحال کے تناظر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ای سی سی نے پاسکو کے درآمدی اسٹاک سے آخری درآمدی قیمت پر افغانستان کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری بھی دیدی، فراہم کردہ گندم کی رقم اور حادثے کی صورت میں لاگت امریکی ڈالروں میں وصول کی جائیگی، اس گندم کی پسائی مقامی طور پر فلور ملز میں ہوگی اور بعد ازاں برآمد میں نرمی کی صورت میں یہ افغانستان فراہم کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری کے سے متعلق قومی ڈیزیز ایمرجنسی قرار دینے سے متعلق ایک سمری پیش کی گئی۔

کمیٹی نے تفصیلی جائزہ کے بعد وزارت کو این ڈی ایم اے کے صوبائی سیکریٹریٹس کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے اور اس کے نتائج کی روشنی میں کاسٹ شیئرنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں 19 مئی کو بعض اشیاء کی درآمدات پر پابندی کے بعد ان اشیاء کی پاکستان پہنچنے والی کنسائنمنٹس کو ریلیز کرنے سے متعلق وزارت تجارت کی سمری پیش کی گئی، جس پر ای سی سی نے ہارڈ شپ کیسز کو حل کرنے کرنے کیلئے صرف ایک مرتبہ بندرگاہوں پر پھنسی کنسائنمنٹس کو ریلیز کرنے کی خصوصی اجازت دیدی، اس کا اطلاق پہنچنے والی ان کنسائنمنٹس پر ہوگا جو 30 جون سے پہلے پاکستان کی بندرگاہوں پر پہنچ چکی ہیں۔

ای سی سی اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی پالیسی آرڈر 2022ء کے مطابق ٹمبر/ لکڑی کی درآمد سے متعلق بعض شرائط کو معطل کرنے سے متعلق سمری پر درآمدکنندگان کے ہارڈ شپ کیسز کے تناظر میں ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ ایچ ایس کوڈز 4401 سے لیکر 4409 تک اشیاء کی درآمد 31 اگست 2022ء تک معطل رہے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت کی جانب سے ایک سال کی مدت کیلئے افغانستان سے پاکستانی روپیہ میں بعض اشیاء کی درآمدات کے حوالے سے امپورٹ پالیسی آرڈر کے پیراگراف (1) 3 میں ترمیم سے متعلق پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دیدی۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے وزیراعظم ریلیف پیکیج 2020ء کے تحت خیبرپختونخوا میں سستا آٹا اقدام کو جاری رکھنے اور ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے نیٹ ورک میں توسیع سے متعلق سمری پیش کی۔ ای سی سی نے 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی دینے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار کو مالی گنجائش کے مطابق سبسڈی پروگرام کے حوالے سے قابل عمل منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل اسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری کی منظوری بھی دی گئی، اس حوالے سے کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔ اجلاس میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں وزارت اقتصادی امور کیلئے 193 ارب روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

ECC MEETING

Wheat crisis

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

Anglea Fredricksen Jul 06, 2022 07:17pm
You will love this collection of calming music to help you get your baby to sleep. https://youtu.be/ypfuDALM_1k
Tabool ads will show in this div