موٹرسائیکل سواروں کےلیے بارش میں حادثات سےبچنے کی آسان تدابیر

بارشوں کے دوران تو موٹر سائیکل سواروں کو حادثات کا زیادہ خطرہ رہتا ہے

موٹر سائیکل کی سواری دوسرے ذرائع آمد ورفت کے مقابلے میں جہاں با سہولت سمجھی جاتی ہے وہیں اسے سب سے خطرناک بھی تصور کیا جاتا ہے۔

بارشوں کے دوران تو موٹر سائیکل سواروں کو حادثات کا سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ ایسی صورت حال میں کچھ چیزوں کا خیال موٹر سائیکل سواروں کو بڑے حادثے سے بچا سکتا ہے۔

تیز رفتاری سے اجتناب

موسم کوئی بھی ہو موٹر سائیکل پر تیز رفتاری کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے لیکن بارش کے موسم میں تھوڑی سی جلد بازی بھی بڑے نقصان کا باعث ہوسکتی ہے۔

فاصلہ رکھیں

بارش کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ سڑک پر اپنی اور دوسری گاڑیوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں کیونکہ اکثر بروقت بریک نہیں لگ پاتی جس کی وجہ سے کسی دوسری گاڑی سے ٹکر ہوسکتی ہے۔

آہستہ بریک لگائیں

بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوجاتی ہے، ایسی صورت میں اچانک بریک نہ لگائیں، ایسی صورت میں موٹر سائیکل پھسل بھی سکتی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو حادثات کی سب سے بڑی وجہ پھسلن ہی ہوتی ہے۔

پچھلی بریک لگانا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے تاکہ آپ کا دو پہیہ گاڑی اچانک کے برعکس آہستہ آہستہ رک جائے۔

پانی میں ڈوبی سڑکوں سے اجتناب

بارش کے پانی سے ڈوبی سڑکوں پر موٹر سائیکل پھسلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن پانی کی وجہ سے سڑکوں پر موجود گڑھے اور کھلے مین ہول چھپ جاتے ہیں جو کبھی کبھار انسانی جان کے ضیاع کا بھی سبب بنتے ہیں۔

بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے بچنا

بارش کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ جاتی ہیں جو تیز بارش یا رات کے وقت نظر نہیں آتیں، اس حوالے سے ذرا سی غفلت کسی بھی انسان کی جان بھی لے سکتی ہے۔

motorcycle

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div