عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں غیر معمولی کمی

فی بیرل نرخ 10 ڈالر کی کمی سے 103 ڈالر پر آگئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل کی غیر معمولی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت 103 ڈالر 25 سینٹس فی بیرل پر آگئی جو گزشتہ روز 113 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل تھی۔

آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کے اگست کیلئے فی بیرل خام تیل کے سودے 8 فیصد کمی سے 99.35 ڈالر میں ہوئے۔

crude oil price

Tabool ads will show in this div