کراچی:سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا

نشست سکندرمیندھروکےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی
Jul 05, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سکندرمیندھرو کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کل ہوگا۔

ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ سندھ اسمبلی میں صبح9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی۔

ضمنی انتخاب کےلیے 3 امیدوار خالدہ سکندر،نورالحق اورکریم خواجہ میدان میں ہیں تاہم مقابلہ پیپلز پارٹی کی خالدہ سکندراور پی ٹی آئی کے نورالحق کے مابین ہوگا۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ک ےپاس 99 اراکین جبکہ تحریک انصاف کے پاس مجموعی طور پر 30 اراکین ہیں مگر تحریک انصاف کے 4 ارکان منحرف ہوچکے ہیں۔

اسمبلی میں ایم کیوایم کے 21 ،جی ڈی اے کے 14 ارکان، ٹی ایل پی 3 اورایم ایم اے کا ایک رکن ہیں۔

Sindh assembly

Senate of Pakistan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div