آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ؛ پاکستان رینکنگ میں بھارت سے اوپر

پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے جب کہ بھارت چوتھے نمبر پر آگیا ہے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کی رینکنگ میں پاکستان نے بھارت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ چیمپئین شپ رینکنگ میں پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے جب کہ بھارت تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا 77.78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ جنوبی افریقا 71.43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان 52.38 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارت 52.08 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

رواں برس آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر آگیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پاکستان پہلے 3 ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا موجودہ سائیکل 2023 تک جاری رہے گا۔ رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پانے والی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جس سے چیمپئین شپ کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت مد مقابل آئے تھے، کیویز نے بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملا کر پہلی ٹیسٹ چیمپئین کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Pakistan Cricket Board

pakistan cricket team

Tabool ads will show in this div