شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری

دونوں خان جلد ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آئینگے

بالی ووڈ میں یہ بحث زوروں پر ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دینے والے ہیں، یہ تحفہ دونوں ستاروں کے مداحوں کو سال 2024 میں دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان اب تک ایک دوسرے کی فلم میں پانچ پانچ منٹ کا کیمیو کرکے مداحوں کو خوش کر رہے تھے لیکن اب ایسا ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اب خبر ہے کہ بالی ووڈ کے کرن ارجن ایک بار پھر واپسی کریں گے اور ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تو شاہ رخ اور سلمان خان کی اداکاری والی فلم کو لے کر کہانی تیار کی جارہی ہے اور یش راج بینر کے مالک آدتیہ چوپڑا ان دونوں سپر اسٹارز کو لے کر فلم بنائیں گے، جبکہ ادتیہ چوپڑا اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور ڈایئلاگ پر مزید کام کررہے ہیں۔

یہ ایک ہائی ڈرامہ ایکشن مووی ہوگی، جس میں شاہ رخ اور سلمان فل ایکشن موڈ میں نظر آئیں گے۔

ارجن (1995) کے بعد شاہ رخ اور سلمان طویل عرصے تک اسکرین پر نظر آئیں گے، شاہ رخ اور سلمان 27 سال بعد کسی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اِن دنوں وہ فلم پٹھان، ڈنکی اور جوان کو لے کر سرخیوں میں ہیں، پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ‘ٹائیگر3’، نو انٹری میں انٹری اور کبھی عید کبھی دیوالی جیسی فلمیں ہیں۔

Salman Khan

Shahrukh Khan

Tabool ads will show in this div