کوٹلی اور غذر میں سیلاب کے باعث 4 افراد جاں بحق،متعدد لاپتہ
غذر میں 250سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے شیرقلعہ نالے میں طغیانی کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
سیلاب کے باعث دو بچے اور دو خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث 250سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے۔
دوسری جانب کوٹلی آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تھلہیر کالونی سے گزرنے والا نالہ زور پکڑ گیا جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
بڑالی دربار کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے نوجوان ملبے تلے دب گیا۔ تودے کا ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری پہنچ گئی جبکہ امدادی آپریشن جاری ہے۔
AZAD KASHMIR
GILGIT BALTISTAN
Monsoon Rain
تبولا
Tabool ads will show in this div