کے الیکٹرک کے 150 فیڈرز ٹرپ، مختلف علاقوں میں بجلی معطل

بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، کے الیکٹرک

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 150 کے قریب فیڈرز ٹرپ کرگئے، مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی میں منگل کی دوپہر سے شروع ہونیوالی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 150 کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، لائنز ایریا، گولیمار، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز اور مضافاتی علاقے کئی گھنٹے سے بجلی سے محروم ہیں۔

![ ](https://twitter.com/KElectricPk/status/1544288731649155072(

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، بارش کے دوران تقریباً 100 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں، جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے، مزید بارش کی پیش گوئی کے مدنظر شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاط برتیں اور حفاظتی اقدامات کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے، علاقائی فالٹس کی درستگی کیلئے کے الیکٹرک کا عملہ متحرک ہے۔

کے الیکٹرک نے شہریوں سے کہا ہے کہ بجلی کی تمام تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، گیلے ہاتھوں یا ننگے پیروں کے ساتھ برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div