مسلم لیگ کا اگلا صدر کون ہوگا؟ مشاورت شروع

مسلم لیگ ن کا جماعت کے اندر انتخابات کا فیصلہ
Jul 05, 2022

حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے بعد جماعت کے اندر انتخابات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی صدارت کے لیے امیدوار شہباز شریف ہوں گے یا مریم نواز، جماعت کے اندر اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

لیگی قائد کی جانب سے مریم نواز کے سیاسی مستقبل پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم سینئر لیگی قیادت تاحال شہباز شریف کو صدر برقرار رکھنے پر متفق ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی صدارت کے لیے جماعت کے رہنماؤں کی ابتدائی مشاورت جاری ہے، بعض سینئر رہنماوں نے لیگی قائد کو رائے دی ہے کہ مریم نواز کو صدر بنا کر پارٹی کی تنظیم نو مکمل کی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 3 ماہ سے ن لیگ کی پارٹی تنظیم آئینی مدت ختم کر چکی ہے جبکہ جماعتی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن مسلم لیگ نون کو کئی نوٹس جاری کرچکا ہے۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

خیال رہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف کی سپریم کورٹ سے تاحایت ناہلی کے بعد مارچ 2018 میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے تھے تاہم اب ن لیگ کی پارٹی تنظیم آئینی مدت ختم کر چکی ہے۔

pmln

MARYAM NAWAZ SHARIF

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div