ویڈیو: کراچی میں بارش کے بعد سندھ اسمبلی کی چھت ٹپکنے لگی

کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل جاری ہے

کراچی میں تھوڑی دیر کی موسلا دھار بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا، جہاں سڑکوں پر پانی جمع ہے وہیں سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 روز سے وقفے وقفے سے برس رہا ہے، منگل کو شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپکنے لگی۔

سندھ اسمبلی کی چھت ٹپکنے کے بعد اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے اراکین نے شور شرابا شروع کردیا۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی عمارت پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں مگر پہلی مون سون بارش کے ساتھ ہی چھت ٹپکنے لگی ہے۔

نمائندہ سماء کے مطابق سندھ اسمبلی کی چھت کو تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے، پہلے گنبد ہے اس کے بعد پکی چھت اور پھر لکڑی کا کام کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود چھت سے پانی ٹپک رہا ہے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے باہر بھی پانی جمع ہے اور سڑک تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔

کراچی

Sindh assembly

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div