کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلا دھار کہیں ہلکی بارش

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پھر غلط، کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔ جب کہ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ایک بار پھر غلط ثابت ہوئی، محکمہ موسمیات نے تیز بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ شہر میں اچانک حبس کے بعد تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پی ای سی ایچ ایس، ماڈل کالونی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، سندھ اسمبلی، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

دوسری جانب ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا رخ سندھ اور بلوچستان کی طرف ہے، عید الاضحیٰ پر بھی کراچی میں بارش کا امکان موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کراچی

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div