پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس؛ سیاسی و عسکری قیادت شریک

کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

دوران اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں۔

اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

parliament

Tabool ads will show in this div