بڑی عید پرسنیما گھروں میں آپ کون سی فلم دیکھیں گے؟

عید پر 2 پاکستانی ،ایک ہالی وڈ ، ایک تھرلر فلم اورایک چینی اینیمیٹڈ فلم کو نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

فلمی شائقین کو ہالی وڈ فلم ’ تھور: لوواینڈ تھنڈر’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ پاکستانی فلم ’ قائد اعظم زندہ باد ’ اور’ لندن نہیں جاوں گا ’ بھی عید الضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔

بڑی عید کا موقع ہےحکومت کی جانب سے اس مرتبہ ایک ساتھ پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان چھیٹیوں کو کیسے گزارا جائے ؟؟ فلمی شائقین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اس مرتبہ دو پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں ۔

طویل انتظار کے بعد پاکستانی فلم ’ قائد اعظم زندہ باد ’ بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے ۔ فلم میں فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

پاکستانی فلم قائد اعظم زندہ باد کی ایک جھلک

پنجاب نہیں جاوں گی کے بعد اب اسی فلم کے لیڈ ایکٹر ہمایوں سعید کہتے نظر آرہے ہیں،‘لندن نہیں جاؤں گا’۔ ڈرامہ، رومنس، پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرتی اور طنزو مزاح کے ساتھ پیش کی جانے والی فلم کا بھی بےصبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ اس فلم کی کاسٹ میں مہوش حیات ، کبریٰ خان ، واسے چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ لندن نہیں جاؤں گا کو خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا ہے ۔

پاکستنی فلم لندن نہیں جاؤں گا کا ٹریلر

کومک کرداروں اورایکشن کو پسند کرنے والوں کے لئے عید پر ہالی وڈ فلم ’ تھور:لو اینڈ تھنڈر ’ بھی نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔ فلمی شائقین کو اس فلم اور اپنے پسندیدہ کومک کردار تھورسے ملنے کا بے صبری سے انتطار ہے کہ اس مرتبہ وہ اپنے فینز کا دل کیسے جیتے رہے ہیں ؟

عید کے ہی موقع پر چینی اینیمیٹڈ فلم ’ ریلم آف ٹیراکوٹا ’ کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

Realm of Terracotta

بڑی عید پر ’ ملین ڈالر نومڈ ’ فلم کوبھی پیش کیا جا رہا ہے ۔ فلم کی کہانی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایسے چرواہے کی ہے جو ایک سپر اسٹار کا ہم شکل ہوتا ہے ۔ اس فلمی ستارے کی موت کی سبب دوردراز کے علاقے میں رہنے والے چرواہے کو فلم مکمل کرنے کے لئے یورپ بلایا جاتا ہے ۔

Million Dollar Nomad

نئی پاکستانی فلم ‘لفنگے’ ریلز سے قبل ہی تذبذب کا شکار ہے ۔ پہلے پنجاب سنسر بورڈ نے فلم کی نمائش کے لئے سرٹیفکٹ نہیں دیا لیکن بعد میں کچھ سین کو روکے جانے کے بعد اسکی ریلز کی اجازت دے دی۔

فلم کی نمائش کا اعلان اب بعد میں کیا جائے گا۔

   پاکستانی فلم لفنگے کی نگاہیں سنسر بورڈ کی جانب مرکوز
پاکستانی فلم لفنگے کی نگاہیں سنسر بورڈ کی جانب مرکوز

mehwish hayat

Mahira Khan

Pakistani cinema

Fahad Mustafa

Humayun saeed

Tabool ads will show in this div