قوم امریکی سازش سے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت بھگت رہی ہے، عمران خان

رواں سال پہلی بار بر آمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، چیئرمین تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امریکی سازش کے ذریعے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت بھگت رہی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ قوم امریکی سازش کے ذریعے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی قیمت بھگت رہی ہے، یہ سازش اس وقت کی گئی جب ہماری حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں برآمدات 25 ارب ڈالر پر رک گئی تھیں، رواں سال پہلی بار بر آمدات 31 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران پی ٹی آئی حکومت میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، جون میں چوروں کے ٹولے کے زیر اثر برآمدات کی شرح نمو 5.8 فیصد رہ گئی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے میزبانی پر چیئرمین تحریک انصاف سے اظہارِ تشکر کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے غریب ممالک سے سرمائے کی ترسیل کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا اور امیر ممالک کی جانب سے غریب ملکوں سے دولت کی غیرقانونی ترسیل کا سلسلہ بند کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت بھی اجاگر کی۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div