سیاستدان بھی “نازیبا” تبصرے کردیتے ہیں، لفنگے کی پابندی پرمانی کا موقف

سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے“نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد...
Jul 05, 2022

سنسر بورڈ کی جانب سے فلم بینوں کے لیے“نامناسب “ ہونے کے دعوے کے بعد فلم “لفنگے” کی پاکستان میں ریلیز پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارمانی کا ماننا ہے کہ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جو پہلے نہ دکھایا گیا ہو۔

سما ڈیجیٹل سےبات کرتے ہوئے مانی نے بتایا کہ سندھ سنسربورڈ کے چند مںاظرنکالنے کی درخواست کی تھی جس کی تعمیل کرتے ہوئے ان مناظرہٹا دیا گیا لیکن پنجاب سنسربورڈ نے فلم کو مکمل طور پردیکھے بغیرہی ریلیز پرپابندی عائد کردی۔ مانی کے مطابق ، “وہ فلم کو تقریبا 45 منٹ دیکھتے ہیں اور اس پرپابندی عائد کردیتے ہیں”۔

مانی نے واضح کیاکہ فلم میں ایسے لطیفے یا ذومعنی جملے شامل نہیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلموں میں پیش نہیں کیے گئے ، پاکستان میں سیاست دان بھی اکثرایک دوسرے پر “نازیبا” تبصرے کردیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو موجودہ معاشرتی اصولوں کے مطابق نہ ہو۔

مانی نے مزید کہا کہ ٹریلر سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد ہی جاری کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سنسر بورڈ میں انہی لوگوں کو ہونا چاہیے جنہیں کام آتا ہو اور وہ فلمی صنعت سے واقف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ، “جو لوگ فلم یا ٹی وی سے وابستہ ہوتے ہیں انہیں اس کام کی زیادہ سمجھ بوجھ ہوتی ہے”۔

معروف ٹی وی میزبان نے اپنی رائے دیتے ہوئے مزید کہا کہ اکستان میں سنیما مر رہا ہے اورجو چند لوگ فلمیں بنانے کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اس فیصلے کے بعد ایسا نہیں کریں گے اوراگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنی فلمیں کہیں اور لے جائیں گے۔

مانی کے مطابق لفنگے کے پروڈیوسر پاکستان میں نہیں رہتےاور فلم پر پابندی کا فیصل ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کررہا ہے جو پاکستانی سنیما میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اداکارنے کہا کہ ، “میرے خیال میں یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم نےعید پرفلم ریلیزکرنے کا سوچا تھا جبکہ ہمیں اسے بعد میں دکھانا چاہیے تھا”، انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم اس معاملے سے متعلق جلد ہی پریس کانفرنس کرے گی۔

عید الاضحیٰ پر ریلیزکے لیے شیڈول لفنگےکی کاسٹ میں مانی کےعلاوہ دیگر مرکزی کرداروں میں سمیع خان، مبین گبول، سلیم معراج اور نازش جہانگیر شامل ہیں۔

Mani

LAFANGAY

Tabool ads will show in this div