طویل عرصہ ڈوبا رہا توکیا۔۔ یہ آئی فون ہے
انگلیڈ کے دریائے وائے کی سیر کرتے ہوئے میغیول پایچکو نامی شخص کو پانی میں تیرتی ہوئی ایک نیلی شے نظر آئی جسے وہ گھر لے گیا۔
پانی میں تیرتی وہ نیلی شے آئی فون تھا، جسے دریا کی سیر کے بعد میغیول گھرلے گیا ۔ پوری رات دریا سے ملنے والے فون کی نمی کو دورکیا۔ پھر فون کی چارجنگ کرنے ارادہ کیا کہ شاید فون کام کرلے؟ خوش قسمتی سے فون چارج ہونا شروع ہوا جس پر میغیول کو بھی بہت حیرانی ہوئی ۔
چارجنگ ہونے بعد فون کے وال پیپر پر ایک کپل کی تصویر نمودار ہوئی۔ ساتھ ہی تیرہ اگست کی تاریخ دیکھائی دی جس سے میغیول نے اندازہ لگا لیا کہ آخری مرتبہ فون دس ماہ پہلےاستعمال کیا گیا تھا جس کے بعد یہ دریا کی نظرہوگیا۔
میغیول نے فون کے مالک کی تلاش شروع کر دی ، جس کے لئے اس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ بالآخر کئی دنوں کی محنت کے بعدمیغیول نے فون حقیقی مالک کے حوالے کر دیا ۔
دریا میں ڈوبے فون کے مالک اوئین کو پہلے تویقین نہیں آیا کہ اس کا ٖغائب فون کیسے واپس مل گیا جس کی امید وہ مکمل طور پر ہی چھوڑ چکا تھا، ساتھ ہی اس نے میغیول کے جذبے کی بھی داد دی ۔
اوین کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ برس اگست میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ دریا کی سیر کر رہے تھے کے ان کی جیب سے فون گر گیا۔ جس کے ملنے کی امید بالکل ہی چھوڑ دی تھی۔