عامرلیاقت کی سالگرہ پرسابقہ اہلیہ نے یادگار ویڈیوشیئرکردی

بشریٰ اقبال نے کیپشن میں لکھا "انمٹ نقوش"

ڈاکٹرعامرلیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بیٹی کے ساتھ مرحوم کی ایک یادگارویڈیو شیئرکی ہے۔

کراچی میں 5 جولائی 1971 کو جنم لینے والے مذہبی رہنمااور ٹی وی میزبان عامرلیاقت 9 جون 2022 کوکراچی میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کے بعد ان کے پہلے یوم پیدائش پر سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر دل گداز ویڈیو اپ لوڈ کی۔

بشریٰ نے عامرلیاقت کے ماضی کے ایک ٹی وی شوسے ویڈیو کلپ شیئرکیا جس میں وہ اپنی بیٹی دُعا سے بات چیت کررہے ہیں، یہ ویڈیو دُعا کے بچپن کی ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں بشریٰ کی جانب سے “انمٹ یادیں” لکھنا عامرلیاقت کے مداحوں کو بھی اداس کرگیا۔

ویڈیو میں باپ بیٹی کاپیاردیکھ کرخوش ہونے والے فالوورز نے اپنے تبصروں میں عامرلیاقت کے اچانک انتقال پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہنستے بستے گھرانے کو کسی کی نظر لگ گئی تھی۔

عامرلیاقت حسین کی مغفرت کی دُعا کرنے والے مداحوں نےسابق شوہرکا“سوفٹ امیج“ پھرسے دنیا کے سامنے لانے پر بشریٰ اقبال کو بھی سراہا۔

عامر لیاقت حسین انتقال سے کئی ماہ قبل سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے۔طوبیٰ انورسے خلع کی خبرمنظرعام پرآتے ہی 10 فروری کو انسٹاپوسٹ میں اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ انہوں نے گزشتہ رات نجیب الطرفین سادات گھرانے کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کی جس کا تعلق لودھراں سے ہے۔

تاہم یہ شادی چندماہ بھی نہ چل سکی اور دونوں میں سنگین اختلافات سامنے آئے،عامرلیاقت کے انتقال سے قبل ہی دانیہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ داءرکردیاگیا تھا جس پرفیصلہ آنے سے قبل ہی عامرلیاقت چل بسے۔

دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ سےعامرلیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی تاہم عامرلیاقت نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی ۔

سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کےدوبچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال بھی اسکالر اور درس وتدریس سے وابستہ ہیں، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

AAMIR LIAQUAT HUSAIN

Syeda Bushra Iqbal

Tabool ads will show in this div