بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا، آصف زرداری

وزیراعلیٰ بلوچستان کو پانی بحران کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی
Jul 04, 2022

سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان اور آبپاشی کے وزیر نے بلوچستان میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے پانی بحران کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا، بلوچستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

PPP

بلوچستان

ASIF ZARDARI

ABDUL QUDDUS BAZINJO

Tabool ads will show in this div