امريکی قومی دن پر دوران پريڈ فائرنگ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے،پولیس

امریکی ریاست شکاگو میں امريکی قومی دن پرہائی لينڈ پارک میں دوران پريڈ فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے لکھا کہ شکاگو میں پیر کو پریڈ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تاہم اسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 31 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک رائفل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص نے چھت سے گولی ماری تھی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد یوم آزادی کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے اور لوگوں کو شہر کے مرکز سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک پُرامن پریڈ جاری تھی کہ اس دوران اچانک گولیوں کی آواز سے مجمع میں افراتفری پھیل گئی۔

chicago

US Firing

Tabool ads will show in this div