سدھو موسے والا کے مبینہ قاتل کی ویڈیو سامنے آگئی

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے مرکزی قاتل کو گرفتارکرلیا گیا ہے

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے مبینہ قاتل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سدھو موس والا کے قاتلوں کو اپنے ہتھیاروں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ یہ ویڈیو ایک مبینہ شوٹر کے فون سے حاصل کی گئی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار میں موجود پانچ آدمی جشن منارہے ہیں اور پس منظر میں پنجابی گانے کی آواز آرہی ہے ۔

اس سے قبل آئی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لارنس بشنوئی ،گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب مجرمان کو گرفتار کیا تھا ان دونوں میں سے انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل ہےجو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ انکت نامی گینگسٹر ان شوٹرزمیں شامل تھا جنہوں نے 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں سدھو موس والا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ دوسرا ملزم سچن بھیوانی سدھو موسے والا کیس کے چار شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمہ دار تھا۔

پولیس نے بتایا کہ انکت سرسا گولی چلانے والوں میں مرکزی کردار ہے اور اس نے انتہائی قریب سے سدھو موسے والا پر فائرنگ کی تھی جسے اتوار کی رات کو دہلی کے بس اڈے سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Sidhu moose wala

Tabool ads will show in this div