سندھ میں خواجہ سرا سرکاری ملازمتوں کے اہل ہوگئے
سندھ اسمبلی میں ابن سینا یونیورسٹی میرپور خاص اور سول سروس ترمیمی بل منظور
سندھ اسمبلی نے ابن سینا یونیورسٹی میرپورخاص بل اور سندھ سول سروس ترمیمی بل منظور کرلیا، صوبے میں خواجہ سرا سرکاری ملازمتوں کیلئے اہل ہوگئے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا، ایوان نے ابن سینا یونیورسٹی میرپور خاص اور سندھ سول سروس ترمیمی بل منظور کرلئے۔
سندھ سول سروس ترمیمی بل کی منظوری سے صوبے میں خواجہ سرا بھی سرکاری ملازمت کیلئے اہل ہوگئے۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یہ شروعات ہے، ٹرانس جینڈرز کو بھی حقوق دے رہے ہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ اور جی ڈی اے کی رہنماء نصرت سحر عباسی کے درمیان نوک جھوک بھی ہوئی، اس دوران جی ڈی اے رہنماء نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اجلاس کا واک آؤٹ کرگئیں۔