الیکشن کمیشن پنجاب کا ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے روکنے کا حکم

لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ضمنی انتخاب سے قبل تقرر و تبادلے کئے گئے

الیکشن کمیشن پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے روکنے کی ہدایات جاری کرديں۔

صوبائی الیکشن کمشن نے نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کئے گئے تقرر و تبادلے کا سختی سے نوٹس لے لیا، ڈی جی نیب لاہور، ملتان اور روالپنڈی کے تبادلے فوری روکنے کی ہدایت کردی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران تمام سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ حلقوں میں 17 جولائی تک تبادلے نہ کئے جائیں، حالیہ تقرر و تبادلوں کو فوری روکا جائے۔

BYE ELECTIONS

ECP PUNJAB

Tabool ads will show in this div