ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کا اختتام، عاطف اسلم نے دل جیت لیے

سنگ ماہ‘ کا آغاز جنوری 2022 میں ہوا تھا

ڈرامہ سیریل ‘سنگ ماہ’اختتام پزیر ہوگیا، آخری قسط کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل میں عاطف اسلم کی اداکاری کو لاجوب قرار دے دیا ۔

ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں غگ جیسی رسم پر روشنی ڈالی گئی، یہ دکھایا گیا کہ غگ کس طرح خواتین کیخلاف تشدد کی ایک شکل ہے، جس کی کہانی منفرد اور مختلف کرداروں میں جلوہ گر فنکار اپنے اپنے کردار میں لاجواب ثابت ہوئے۔

غگ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی آواز لگانے یا اعلان کرنے کے ہیں۔ یہ قدیم روایت بیشتر قبائلی علاقوں میں رائج تھی اس روایت کے تحت جس بھی مرد کو کوئی خاتون پسند آ جاتی تھی تو وہ اس خاتون کے گھر آ کر شادی کا اعلان کر دیتا تھا کہ یہ خاتون اب میری ہے، اسے غگ یا ژغ کہتے ہیں۔

اس رسم کے تحت اگر برادری کا کوئی شخص کسی خاتون سے شادی کا اعلان کرتا ہے تو برادری کا کوئی اور شخص اس خاتون کے لیے رشتہ نہیں بھجواتا اور اس خاتون کے لیے شادی کے رشتے آنا بند ہو جاتے تھے۔

ڈرامے کے خوبصورت اختتام نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے، اس کہانی نے آخر تک ناظرین کی دلچسپی کو کم نہیں ہونے دیا۔

ڈرامہ سنگ ماہ کا آغاز جنوری 2022 میں ہوا تھا اور اس کی پہلی قسط کو سینماؤں میں دکھایا گیا تھا، ڈرامے کی کاسٹ میں عاطف اسلم، کبریٰ خان، نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی تھیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ‘سنگ مر مر’ کی ہدایات بھی دی تھیں۔ ‘سنگ ماہ’ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل تھا۔

Atif Aslam

Sang e Mah

Tabool ads will show in this div