ایم کیو ایم کا ضمنی الیکشن کےلیے معید انورکو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

این اے 245کے نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا

ایم کیوایم پاکستان نے این اے245کے ضمنی انتخابات کیلئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالدمقبول کی صدرات میں رابطہ کمیٹی اجلاس میں حلقہ این اے245 کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے این اے 245 کے ضمنی انتخابات کیلئے معید انور کو ٹکٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ بھی کرلیا جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کنوینرکنورنوید کی جلد صحتیابی کیلئےدعاکی گئی۔

واضح رہے کہ این اے 245 کی نشست پر پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے 27 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں جبکہ فاروق ستار سمیت 4 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔

MQM Pakistan

BYE ELECTIONS

Tabool ads will show in this div