عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی اینٹی کرپشن میں تحقیقات کیلئےطلب

احمدمجتبیٰ اوکاڑہ میں سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں طلب

اینٹی کرپشن نےعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن نے احمد مجتبیٰ کو اوکاڑہ ميں سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام پر تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

احمد مجتبیٰ پر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے غیرقانونی طور پر سرکاری مارکیٹ کی زمین لیزپر دینے کاالزم ہے۔

بشریٰ بی بی کے بھائی پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کی ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرانے کا الزام ہے۔ ملزمان کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ANTI CORRUPTION

BUSHRA BIBI

Tabool ads will show in this div