لاہور: کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کا قتل
لاہور میں کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔
پروفیسرڈاکٹر سلمان شوکت کی لاش 9 مئی کو نشتر کالونی کے علاقے میں نالے کے قریب سے ملی تھی، مقتول کے موبائل کالز کے ریکارڈ کو چيک کيا گيا تو انکشاف ہوا انکا قتل کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے تین نوجوانوں نے کیا جن میں سے ایک مقتول کا کاروباری شراکت داربھی ہے۔
ہیکرز کے نیٹ ورک سے رابطے میں رہنے والے قاتلوں نے مقتول کے کریڈٹ کارڈز چھینے ليکن ان ميں سےچند سو روپے ہی نکلے۔
پوليس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم حسن نے دھوکے سے ڈاکٹر سلمان شوکت کو نشتر کالونی بلایا قتل کے بعد ان کے کریڈٹ کارڈز نکال لیے اورگاڑی نالے میں پھینک دی لیکن کارڈز سے محض پینتیس سو روپے ہی مل سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کيا جائے گا۔