چترال:سیلاب میں روڈ بہہ جانے کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے

متعدد مقامات پر سیلاب آنے سے رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے ہیں

اپر چترال کے متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں اور پل دریا برد ہونے سے متعدد مقامات پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپر چترال میں مستوج کے علاقے پاور یارخون میں رابطہ سڑک دریا برد ہوگئی جبکہ کھوژ میں سڑک دریا کی کٹائی کے نذر ہوگئی جس کے باعث ہزاروں گھرانوں کا چترال شہر سے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ہرچین اور گشٹ کے مقامات پرنالہ میں شدید سیلاب کی وجہ سے چترال شندور روڈ پر دو دنوں سے سیاح پھنسے ہوئے ہیں، سیاحوں کی دو گاڑیاں بھی دریا برد ہوگئی۔

خیال رہے کہ تین روزہ پولو فیسٹیول سے واپس آنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیلاب کی وجہ سے کل سے پھنسے ہوئے ہیں۔

چترال میں حالیہ گرمی کی شدت میں اچانک اضافے کی وجہ سے اپر چترال کے متعدد مقامات پر سیلاب آنے سے رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نالوں میں سیلاب آنے سے تقریباً ایک سے ڈیڑھ ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جہاں مقامی حکام سڑکوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

chitral

flood situation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div