گلگت بلتستان: ہنزہ میں معلق پل سے گر کر سیاح جاں بحق

ضلعی انتظامیہ نے پل کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا

گلگت بلستان کے ضلع ہنزہ میں معلق پل سے گرکر سیاح جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ نے پل کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حسینی سسپینشن برج سے سیاح کے گرنے کی اطلاع پراہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سیاح کی لاش دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

واقع کے بعد ضلعی انتظامہ نے حسینی سسپینشن برج کو سیل کرکے آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔

واضح رہے کہ بالائی ہنزہ میں ایڈونچر کے شوقین سیاح ملک بھر سے اس خطرناک پل کو کراس کرنے کیلئے آتے ہیں۔ جس کا شمار خطرناک ترین پلوں میں ہوتا ہے۔

اس پل کو 1968 میں حسینی اور زر آباد گاوں کو ملانے کیلئے بنایا گیا تھا۔ حسینی پل کی لمبائی 660 فٹ جبکہ اونچائی 50 سے 100 فٹ کے درمیان ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ پل ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے ان سیاحوں کےلیے خطرناک ہے جو پہاڑی علاقوں میں چلنے پھرنے کا تجربہ نہیں رکھتے، علاقے سے ناواقف سیاحوں کو ایسے خطر مقامات پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

tourism

GILGIT BALTISTAN

Tabool ads will show in this div