6 ماہ تک 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت ملے گی، حمزہ شہباز

عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
Jul 04, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 6 ماہ تک ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جارہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کسی اور نظر سے چیزوں کو دیکھتا ہے، عمران خان کی طرح نہیں کہوں گا کہ 90 دن مجھ سے سوال نہ کریں، میں کبھی نہیں کہوں گا کہ آئی ایم ایف جاؤں گا تو خودکشی کرلوں گا۔ کسی کی عزت اچھالنے کیلئے چور ڈاکو کے نعرے نہیں لگاؤں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میرا سفر آئینی اور قانونی بحرانوں سے بھرا ہوا ہے، کبھی سنا ہے کہ پنجاب میں 2 مہینے تک کابینہ نہ بنی ہو؟ لیکن اس کے باوجود کبھی نہیں کہا کہ آئینی بحران ہےکام نہیں کرنے دیا جارہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 4 سال کا سوال عوام عمران نیازی سے کریں گے، آج پنجاب کے تمام اضلاع میں کینسر سمیت تمام دوائیاں مفت مل رہی ہیں، دن رات ایک کرکے اسمبلی سے بلدیاتی نظام کا قانون منظور کروایا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کروڑوں کاپلاٹ فرح خان کو کوڑیوں کے مول دے دیا گیا، بشریٰ بی بی نےکہاسب پرغداری کےمقدمےبنائیں، جو گھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالے، غریبوں کی جھونپڑیاں گرائی گئیں اور بنی گالا محل کو ریگولرائز کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے۔ ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، 6ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div