لاہور: ربڑ کے گودام میں آتشزدگی سے تمام سامان جل کر راکھ

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو حکام

لاہور کے علاقے شاد باغ میں ربڑ کے گودام میں آگ لگنے سے تمام مال جل کر راکھ ہوگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں بشمول 2 واٹر باؤزرز اور 30 فائر فائٹرز نے تقریباً 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

گودام کے آس پاس تمام عمارتیں محفوظ رہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی بنیادی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد گودام کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

لاہور

Fire

Tabool ads will show in this div