روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 204 روپے پر مستحکم رہی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

3 دن کی چھٹیوں کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کا لین دین شروع ہوا تو روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پیر کو انٹر بینک میں روپے کی قدر 39 پیسے اضافے کے بعد 204 روپے 85 پیسے سے کم ہوکر 204 روپے 56 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 204 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ماہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 212 روپے کے قریب پہنچ گئی تھی تاہم چینی کنسورشیم کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے باعث ڈالر کی قدر میں ساڑھے 7 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔

dollar

Dollar rates

Tabool ads will show in this div