میرا اور کیپٹن نوید سے متعلق علی سفینہ کا چونکا دینے والا انکشاف

وہ شخص کوئی اورنہیں کیپٹن نوید تھے

میرا کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے متنازع سیلیبرٹی کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا، سوشل میڈیا پرانہیں اپنی انگریزی سے لے کرپروجیکٹس کے انتخاب، بالی ووڈ جانے اوراکثرمواقع پرمیڈیا سے کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے اکثرہی زیربحث دیکھا جاتا ہے۔

لیکن اس بارمیرا کا نام ایک خاصے منفرد حوالے سے سامنے آیا ہے جو نہ نگلتے بنے نہ اگلتے، سبھی جانتے ہیں کہ میرا کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والے دو نام اورکیپٹن نوید کے ہیں۔عتیق الرحمان کے ساتھ میرا کے تکذیب نکاح کا معاملہ برسوں لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت رہا، اور فروری 2022 کے آغازمیں عدالت نے فیصلے میں انہیں عتیق الرحمان کی بیوی قراردیا۔

میرا ماضی میں “کون بنے گا میرا پتی “ کے عنوان سے جیو پرایک ریئلٹی شوکرچکی ہیں جس کے میزبان علی سفینہ تھے۔

حال ہی میں تابش ہاشمی کے شومیں شریک معروف اداکار اور میزبان علی سفینہ نے انکشاف کیا کہ میرا ماضی میں کیپٹن نوید کو اپنا بھائی قرار دے چکی ہیں۔

علی سفینہ کے مطابق شو کے 12 شرکاء میں سبھی میرا کو بیحد پسند کرتے تھے، شوٹنگ کے دوران میرا اپنے ساتھ ایک شخص کولاتی تھیں جس نے شومیں شریک لڑکوں سے اپناتعارف میرا کا بھائی کہہ کرکروایا تھا اوروہ شخص کوئی اورنہیں بلکہ کیپٹن نوید تھے ۔

علی سفینہ نے انکشاف کیا کہ میرا کا بھائی سمجھ کر تمام لڑکے میرا سے شادی کے لیے انہیں متاثرکرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔

تاہم بعد میں سامنے آنے والے واقعات نے ثابت کیا کہ معاملات ویسے نہیں تھے جیسے میرا اور کیپٹن نوید ظاہرکیا کرتے تھے۔ میرا اور کیپٹن نوید کے نکاح کی خبرسامنے آنے کے بعد ہی عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ دائرکیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل میرا ایک ویب سائٹ کوانٹرویوکہہ چکی ہیں کہ میری اورکیپٹن نوید کی وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں بلکہ ہمارے چہرے کمپیوٹرکے ذریعے تبدیل کیے گئے جبکہ عتیق کے ساتھ بھی میراجھوٹا اسکینڈل بنوایاگیا۔

meera

Captain Naveed

Tabool ads will show in this div