سری لنکن کنڈیشن میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، بابراعظم

لیگ اسپنر یاسرشاہ کی واپسی سے کافی فائدہ ہوگا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکن کنڈیشن میں اسپنرز اہم کردار ادا کرینگے، لیگ اسپنر یاسرشاہ کی واپسی سے کافی فائدہ ہوگا، بولرزاوربیٹرزنے بھرپورطریقے سے تیاری کی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ 2015 کے بعد اب سری لنکا کےدورے پرجارہے ہیں، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے لئے بہت محنت کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نعمان علی اور آغا سلمان بھی موجود ہیں امید ہے اسپنر اچھا پرفارم کرینگے، پاکستان کی اچھی پرفارمنس پر سب کو خوش ہونا چاہئے۔

بابر اعظم نے کہا چيئرمين پی سی بی کی طرف سے سپورٹ مل رہی ہے، وائٹ بال کرکٹ ميں اچھا کھيلتے ہيں، ٹيسٹ ميں بھی اچھا کھيليں گے، میچ کی صورتحال دیکھ کر پلاننگ کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا ہمارے کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے ہیں، سری لنکا کا دورہ بہت اہم ہے، کنڈیشن کے حساب سے مکمل تیاری ہے۔

pakistan cricket team

Babar Azam

PAK-SRILANKA

Tabool ads will show in this div