کورونا صورت حال؛ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان

کراچی میں کرونا کی شرح 20.61 فیصد رہی

ملک میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور شرح 4 اعشاریہ 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جب کہ دو مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 632 افراد کے کررونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 675 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ادارہ صحت نے بتایا کہ نئے مریضوں کی شرح 4.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ اس وبا سے 2 مزید افراد انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 456 افراد میں کررونا رپورٹ ہوا ہے اور شہر میں کررونا کے مثبت شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں 76، اسلام آباد میں 29، پشاور اور فیصل آباد میں 11، 11 نئے کیس سامنے آئے، کوئٹہ میں 7، مردان میں 6، میر پور، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور گلگت میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا۔

وفاقی وزیر صحت

دوسری جانب وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیرصحت نے بتایا کہ ایک ہفتے میں کورونا کیسز کی شرح 3 سے 4 فیصد ہوگئی ہے، آج 4 فیصد سے زائد شرح رپورٹ ہوئی، اور 6 لوگ وینٹی لیٹر پر ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے بڑھتی تعداد پر تشویش ہے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی تیاری مکمل ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن پر فی الحال غور نہیں کیا جا رہا، امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی، عوام سے بھی درخواست ہے کہ سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔

Coronavirus

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div