ندایاسر کے لباس میں “غلط” کیا ہے؟

تنقید کرنے والے یہ خبرضرور پڑھیں

ندایاسراکثروبیشترہی سرخیوں میں رہتی ہیں جس کی زیادہ تروجہ ان کے مارننگ شو کا کینٹینٹ بنتا ہے لیکن اس بار انہیں ایک الگ ہی وجہ کے باعث آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ندایاسر اپنی فیملی کے ہمراہ موسم گرما کی چھٹیوں میں امریکا روانہ ہوئیں اورحسب روایت باقی سیلیبرٹیز کی طرح ندا نے بھی روانگی سے قبل ائرپورٹ پربنائی گئی تصویریں فالوورز کے لیے شیئرکیں۔

بیشترسوشل میڈیا صارفین نے جینز پروائٹ ٹینک ٹاپ کے ساتھ بٹن ڈاؤن شرٹ پہنی ندا کے اس حلیے کو “غیرمہذب “قراردیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

لیکن “تنقید برائے تنقید” سے ہٹ کر تصاویردیکھنےوالوں نے ایک اورچیزبھی نوٹ کی کہ نداکے لباس میں ایک چیزغلط ہے اور وہ ہے اسے استری کیے بغیرہی پہن لینا۔

ہمیں لگتا ہے کہ اداکارہ کو اتنا مارجن دینا چاہیے کہ اتنی لمبی پرواز کے دوران سبھی کو آرام وسکون چاہیے ہوتا ہے اور ملک میں بجلی کی بےانتہا لوڈ شیڈنگ کے باعث عین ممکن ہے کہ نداکے گھرسے بھی یہ سہولت گدھے کے سرسے سینگ کی طرح غائب ہو، ایک اور وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ فلائٹ میں کم وقت رہ جانے کے باعث انہیں گھرسے نکلنے کی جلدی ہو۔

تاہم اس سارے معاملے میں ایک چیزقابل تعریف ہے اوروہ ہے ندا کی جانب سے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک پہننا جسے بیشتر افراد کرونا کا دباؤکم ہوتے ہی ترک کرچکے ہیں۔

Nida Yasir

Farhan Naseem Siddiqui Jul 04, 2022 01:39pm
Baat to yehi hai k hamen kch ghalat dikhta hua bhi ghalat nhi dikhta.....
Saira Jul 04, 2022 07:41pm
Kya pta unki shirt ho hi esy
Tabool ads will show in this div