عمران خان اہلیہ سمیت بیرون ملک چلے جائیں گے، منظور وسان کی پیشگوئی
اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے معروف پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ انتخابات کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ سمیت بیرون ملک چلے جائیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوابوں والی سرکار پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کی پوزیشن اب گرتی جائے گی، اور ضمنی انتخابات میں عمران خان کوشکست ہوگی جب کہ ن لیگ میدان مار لے گی۔
منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ عام انتخابات 2023 میں ہوں گے، عمران خان کے بہت سے ساتھی الیکشن سے پہلے انہیں چھوڑجائیں گے، اور کچھ لوگ کرپشن کے الزامات پر گرفتار ہوں گے، جب کہ ہوسکتا ہےعمران خان الیکشن کے بعد اہلیہ کے ساتھ باہرچلے جائیں۔
منظور وسان کی ضمانت میں توسیع
اسے قبل سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں منظور وساسن کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
نیب نے عدالت سے جواب کیلئے ایک بار پھرمہلت مانگ لی، جس پرعدالت نے نیب کو 17 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔