نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی

بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11.34 روپے اضافہ کرنے کی درخواست کی، تاہم نیپرا نے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

کراچی والوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے اور بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد ایک اور بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے شہریوں پر بجلی گرادی ہے، اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔

کےالیکٹرک نے نیپرا میں بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا تھا، جس کی منظوری ہونے پر کراچی صارفین پر 22 ارب 65 کروڑ روپے کا بوجھ پڑنا تھا۔

درخواست پر سماعت میں نیپرا حکام نے ریمارکس دیئے کہ مارچ کی نسبت ایل این جی 50 فیصد اور فرنس آئل 38 فیصد مہنگا ہوا۔ جس پر کے الیکٹرحکام نے جواب دیا کہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے۔ جس پر چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا، اس معاملے پر ہمیں تحریری طور پر لکھ کردیں۔

نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، کورنگی پلانٹ میں ڈٰیزل کی قلت سے 47 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے، یہ کیا لاجک ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ ہم نے اس ایندھن کو پیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا۔

نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پارہا، سستی بجلی نہ لینے کی منظق ہمیں سمجھ نہیں آئی۔

کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین کيلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

فیصلے سے کے الیکٹرک صارفین پر تقریبا 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

KElectric

load shedding

ELECTRICITY BILL

Tabool ads will show in this div