رواں سال حج اکبرکی سعادت حاصل کرنے والی پاکستانی سیلیبرٹیز
کووڈ وبا کی پابندیوں کے دو برس بعد رواں سال بڑی تعداد میں مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول جوڑی جویریہ اور سعود بھی حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
جویریہ نے انسٹاپوسٹ میں احرام باندھے سعود کے ساتھ تصاویرشیئرکیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھی رواں برس مناسک حج کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے فالوورز کے لیے تصاویر شیئرکیں۔
معروف ٹی وی میزبان وسیم بادامی بھی حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔ انہوں نے بھی مسجد نبوی صلی اللہ والہ وسلم میں موجودگی کی اسٹوریز شیئر کیں ۔
رواں سال دنیا بھرسے تقریباً 10 لاکھ مسلمان حج اکبرکی سعادت حاصل کریں گے، پاکستان سے 80 ہزار سے زائد عازمین روانہ ہوں گے۔