بھارت میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند ایک کی حالت نازک ہے

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کولو میں جنگل نامی گاؤں کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی آبادی اور ریسکیو رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور بس سے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔

اسپتال حکام نے 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ضلع کولو کے ڈپٹی کمشنر اسوتوش گارج نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند ایک کی حالت نازک ہے۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارت دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

انڈیا

BUS ACCIDENT

Tabool ads will show in this div