مس انڈیا 2022 کا تاج سنی شیٹی لے اڑیں

فیمینا مس انڈیا کا گرینڈ فنالے ممبئی میں ہوا

مس انڈیا 2022 کا تاج کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ سنی شیٹی کے سر پرسج گیا۔

وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا کا گرینڈ فائنل ممبئی کے جیو کنونشن سینٹر میں ہوا جہاں سنی شیٹی کومس انڈیا کا تاج تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مس انڈیا 2020 منسا وارانسی نے پہنایا۔

چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف اے) کا کورس کرنے والی سنی شیٹی 71 ویں مِس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

مقابلے میں راجستھان کی روبل شیخاوت پہلی اوراترپردیش سے تعلق رکھنے والی شیناتا چوہان سیکنڈ رنراپ رہیں۔

جیوری پینل میں اداکارہ نیہا دھوپیا، ڈینو موریا ، ملائکہ اروڑہ، ڈیزائنرروہت گاندھی ، راہول کھنہ، کوریوگرافر شیامک داور، اورسابق کرکٹر میتھالی راج شامل تھے۔

ستاروں سے سجی اس تقریب میں کریتی سینن، لارین گوٹلیب اورایش چاندلر نے پرفارم کیا جبکہ شو کی میزبانی منیش پال نے کی۔

سال 2002 میں مس انڈیا کا اعزاز حاصل کرنے والی نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ فیمینا مس انڈیا ان کے سفرکی انمول یادیں واپس لاتا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے فائنلسٹ ممبئی میں سخت ٹریننگ اورگرومنگ سیشنز سے گزرے جن کی رہنمائی انڈسٹری کی بہترین شخصیات نے کی۔

Miss INDIA 2022

Sini Shetty

Tabool ads will show in this div