ایم کیوایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کردی گئی

وسیم اختر کی زیرصدارت سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ایم کیوایم پاکستان کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تنظیم نو کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق فرقان اطیب ایم کیوایم پاکستان کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی انچارج منتخب ہوگئے جبکہ محمد نعیم، عبدالحق، علی اور ابو اظہر چاند کو بطور جوائنٹ انچارجز منتخب کرلیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق نومنتخب اراکین کمیٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات میں بھرپور تیاریوں کے ساتھ جیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div