ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک شاپنگ مال میں ایک نوجوان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے بعد مال میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کی عمر 22 سال بتائی جارہی ہے اور وہ ڈنمارک کا ہی مقامی شہری ہے۔

واقعے کے کچھ ہی دیر بعد قریبی رائل ایرینا میں برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز کا میوزک کنسرٹ تھا جسے منسوخ کر دیا گیا۔

کوپن ہیگن پولیس کے سربراہ سورین تھامسن نے واقعے کے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ واقے میں 3 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

سورین تھامسن نے کہا کہ گرفتار کیا گیا شخص ماضی میں ایسی کسی کارروائی میں ملوث نہیں تھا نہ ہی اس پر ایسی کارروائی کرنے کا کوئی شبہ تھا۔

وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے فائرنگ کے بعد اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈنمارک کو ظالمانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اپنے خاندانوں کے ہمراہ خریداری میں مصروف تھے۔

shooting

shopping mall

DENMARK

Copenhagen

Tabool ads will show in this div