ناروے : قرآن کريم کی بے حرمتی کرکے بھاگنے والے انتہاپسندوں کی گاڑی الٹ گئی

گاڑی کار سوار خاتون کی ٹکر سے الٹ گئی، 5 افرادزخمی
Jul 03, 2022

ناروے ميں قرآن کريم کی بے حرمتی کر کے فرار ہونے والے انتہاپسندوں کو خاتون نے گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔

انتہاپسندوں نے اوسلو کے مسلم اکثريتی علاقے ميں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے۔

جب یہ گستاخ فرار ہونے لگے تو ایک خاتون کار سوار نے ان کا تعاقب کيا اور انتہاپسندوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ناروے کی پولیس نے کہا کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں کار کے ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے انتہاپسند گروپ کے رہنما لارس تھورسن کی کار کو جان بوجھ کر ٹکر ماردی ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ وسطی اوسلو میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت اور 21 دیگر کے زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا۔

norway

oslo

Tabool ads will show in this div