چترال: سیلابی ریلے میں پل بہہ جانے کے باعث سیاح پھنس گئے
اپرچترال میں شندور روڈ پر لاسپورکے مقام پر پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
پل بہہ جانے کے باعث شندورمیلے سے واپس آنے والے ہزاروں سیاح اور مقامی لوگ پھنس گئے۔ شاہی داس نالے میں شدید طغیانی سے سڑک کے دونوں جانب درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ دو گاڑی سیلابی ملبے تلے دب گیے ہیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شندور سے واپس آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ دن کے وقت اگر ہیوی مشینری سے کام لیا جاتا تو یہ نوبت نہ آتی کیونکہ شام کے وقت پانی کی بہاو میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطبق مذکورہ علاقے میں رہائش کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو کھلے آسمان تلے رات گزارنے کا بھی خدشہ ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول سے واپسی پر پھنسے سیاحوں کو نکالنے کےلیے راستہ بحال کرنے کی کوششیں جاری ہے۔